کراچی( اباسین خبر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ اگر پنجاب سندھ کو دیکھ کر اچھے پراجیکٹ لا رہا ہے تو اسے سراہنا چاہیے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آ رہا ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل متعارف کرایا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اور سرمایہ کاروں کو مل کر فائدہ مند منصوبے مکمل کرنے چاہیے، جبکہ بیرون ملک بیٹھ کر یوٹیوبرز پاکستان مخالف فیک نیوز پھیلا رہے ہیں، جو کہ ملک کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
پنجاب سندھ کو دیکھ کر اچھے پراجیکٹ لا رہا ہے تو سراہنا چاہئے: شرجیل میمن
2