پشاور( اباسین خبر)مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق یہ مقدمہ مولانا حامد الحق حقانی کے زخمی صاحبزادے عبدالحق ثانی کی مدعیت میں نامعلوم خودکش حملہ آور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردی، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اس دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید ہو گئے تھے، جن کی موت پر پوری قوم افسردہ ہے۔یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عزم مضبوط ہے اور ایسے حملے قومی اتحاد کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملوث افراد کو جلد پکڑنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش حملے کا مقدمہ درج
1