کراچی ( اباسین خبر)ساوتھ زون کے پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کریکر پھینک کر دھماکہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور ایک کار کو بھی نقصان پہنچا، اور دیواروں پر کریکر پھٹنے کے نشانات ملے۔واقعہ کے فورا بعد تھانے کا گیٹ بند کر دیا گیا، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا تاکہ شواہد اور کریکر کے ٹکڑے جمع کیے جا سکیں۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت 45 سالہ ارشد، 25 سالہ عامر اور 36 سالہ ریاض کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کراچی: پریڈی تھانے پر کریکر دھماکا، تین پولیس اہلکار زخمی
2
پچھلی پوسٹ