پشاور( اباسین خبر)کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کرم فسادات میں ملوث 14 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ ان کی گرفتاری میں مدد مل سکے۔اس فہرست کے مطابق، دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ روپے سے لے کر 30 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد کرم حملوں میں ملوث ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔یہ فہرست صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے تاکہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے اور کرم میں امن کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
کرم؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری
1