اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے نافذ رہیں گی۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی تیل کی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے (پہلے 263 روپے 95 پیسے تھی)۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر صرف 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے (پہلے 256 روپے 13 پیسے تھی)۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہیں۔یہ قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جس سے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
2