کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے اپنے رزلٹس اباٹ فیچر کو ری ڈیزائن کر لیا ہے جس کا مقصد صارفین کو گوگل سرچ میں ظاہر ہونے والی ذاتی تفصیلات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔اس فیچر کے تحت ایک نیا پرو ایکٹیو مانیٹرنگ ہب تیار کیا گیا ہے جو پہلے سے موجود رزلٹس اباٹ یو فیچر کو مزید بہتر بنائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین کو اس وقت نوٹیفائی کیا جائے گا جب ان کی ذاتی تفصیلات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ وغیرہ سرچ رزلٹس میں موجود ہوں گے۔نوٹیفکیشن ملنے کے بعد صارفین مانیٹرنگ ہب میں جا کر اپنی تفصیلات کو سرچ سے ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کر سکیں گے۔ اسی طرح، گوگل سرچ میں بھی انہیں یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی سرچ رزلٹ کے برابر میں موجود تھری ڈاٹس مینو میں جا کر اپنی معلومات کو ڈیلیٹ کریں۔صارفین کو پرانے سرچ رزلٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی آپشن دیا جائے گا، یعنی اگر کسی ویب سائٹ کی سرچ سمری میں ان کی تفصیلات موجود ہوں تو وہ ان کو ہٹانے یا ویب پیج کو اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔یہ فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد آن لائن صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر گوگل نے اپنی پالیسی کو بھی اپ ڈیٹ کیا تاکہ صارفین نامناسب ذاتی تصاویر کو سرچ رزلٹس سے ہٹا سکیں۔
گوگل سرچ میں صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ
2