کراچی ( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے رانڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 سے 6 سینئر کھلاڑیوں کو نکال دینا چاہیے، کیونکہ ان کی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کے لیے دلیرانہ فیصلے کریں اور گرین شرٹس کو 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کر دینی چاہیے۔شاہد آفریدی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں کر کے ٹیم کی حوصلہ شکنی کرنا مناسب نہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ کھلاڑیوں کی حمایت اور درست رہنمائی کی ضرورت ہے، نہ کہ تنقید اور تفرقہ۔
ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
3