کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مشہور انٹری سین کو دوبارہ تخلیق کر کے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ہانیہ عامر، جو اپنی شاندار اداکاری، دلکش شخصیت اور سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں دپیکا پڈوکون کے اوم شانتی اوم فلم کے یادگار انٹری سین کو اپنے انداز میں پیش کیا۔ دپیکا پڈوکون نے اپنی پہلی فلم میں شانتی پریا کا کردار نبھایا تھا، اور وہ سین جس میں دپیکا ایک گلابی رنگ کے لباس میں گاڑی سے باہر آتی ہیں اور ہاتھ ہلا کر مداحوں کو دیکھتی ہیں، بالی ووڈ کا ایک آئیکونک لمحہ بن چکا ہے۔ہانیہ عامر نے بالکل اسی انداز میں، مگر اپنے منفرد اسٹائل میں، وہ سین دوبارہ تخلیق کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ہانیہ سنہری گان میں جلوہ گر ہوئیں اور گاڑی سے اتر کر دپیکا کے انداز میں ہاتھ ہلایا، جس سے انہوں نے اپنے مداحوں کو محظوظ کر دیا۔ہانیہ کے اس نئے انداز کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا گیا اور ان کے مداحوں نے ان کے اس تخلیقی کام کو دل کھول کر پسند کیا۔
ہانیہ عامر دپیکا کے مشہور فلمی سین میں جلوہ گر
4