کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر افسوس کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔رابعہ کلثوم نے اپنی پوسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں تمام برانڈز سے درخواست کروں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں اپنا کام کرنے دیں جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا، اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو پھر اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں۔رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا اور مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی فہد مصطفی یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
کرکٹ ٹیم کی کپتانی کونسے اداکار کو سونپ دینی چاہیئے؟ رابعہ کلثوم نے مشورہ دے دیا
1
پچھلی پوسٹ