کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبری خان نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اپنے ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ نکاح کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے اپنی نیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ “اعمال کا دار و مدار نیت پر ہے، یہ اسلام کی خوبصورتی ہے کہ یہ نیت کو دیکھتا ہے۔ جب آپ کے اعمال کو لوگ غلط سمجھیں، اللہ آپ کی نیت کی بنیاد پر آپ کو اجر دیتا ہے۔”کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، خصوصا مکہ مکرمہ میں ہونے والی نکاح کی تقریب نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد دونوں نے کراچی میں شادی کی باقی تقریبات کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔کبری خان کی جانب سے ناقدین کے لیے اس پیغام نے ان کی نیت اور ایمان کے بارے میں واضح موقف پیش کیا اور ان کے مداحوں نے اس پر بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
کبریٰ خان کا ناقدین کو کرارا جواب
1