اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)وفاقی وزارتِ صحت نے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت سالانہ فیس 30 لاکھ روپے سے کم کر کے 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔وزارتِ صحت کے اعلامیے کے مطابق، یہ نیا فیس اس سال سے لاگو ہو گا اور اس فیصلے کا مقصد میڈیکل تعلیم کی پہنچ کو بڑھانا ہے۔ پہلے پرائیویٹ کالجز میں فیسوں میں اضافے کے باعث طلبہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا تھا، لیکن اب اس کمی سے اعلی تعلیم کے حصول کے امکانات بہتر ہوں گے۔حکام نے بتایا کہ اس فیصلے کو ہائی پاور کمیٹی نے تیار کیا ہے اور یہ تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد یہ تجویز پی ایم ڈی سی کونسل سے بھی منظور کرائی جائے گی۔وفاقی وزارتِ صحت نے اس حوالے سے اسحاق ڈار کو دو خطوط ارسال کیے ہیں اور ان کی منظوری کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گا۔
پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجزکی فیس 12 لاکھ روپے سالانہ مقرر کرنے کا فیصلہ
2
پچھلی پوسٹ