باکو( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کے لیے صدارتی محل زوولبا پہنچ گئے۔زوولبا محل پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، اور دونوں رہنماں کے درمیان پرجوش مصافحہ ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جب کہ گارڈ آف آنر کے دوران دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورے کے دوران آذربائیجان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور، توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، اور وزیراعظم شہباز شریف بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
باکو: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل زوولبا آمد، گارڈ آف آنر پیش
2