واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر برکس ممالک ڈالر کے مقابلے میں اپنی کرنسی لانے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اس معاملے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا، لیکن اب ہم یہ کر سکتے ہیں۔برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران، اور یوایای سمیت 10 ممالک شامل ہیں، جو عالمی سطح پر اقتصادی اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
ٹرمپ کی برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی
4