3
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے مستقبل اور بحالی کے لیے مشترکہ منصوبے کی تیاری کے حوالے سے سعودی عرب میں آج عرب ممالک کا اجلاس ہو گا۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اجلاس میں مصر، اردن اور خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے 6 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کا مقصد غزہ کے علاقے کی بحالی کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے۔اجلاس میں مصر کے پیش کردہ منصوبے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 4 مارچ کو مصر میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں اس اجلاس کے فیصلوں کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا۔