3
پشاور( سپورٹس ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے لاگت میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ کھیل کی جانب سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بھیجی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 سال گزرنے کے باوجود سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل نہیں ہو سکی۔دستاویزات کے مطابق ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام 2018 میں شروع ہوا تھا اور اس وقت اس منصوبے کی تخمینی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے تھی۔ تاہم، 2021 میں منصوبے کی لاگت بڑھ کر ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، اور 2024 میں یہ تیسری مرتبہ بڑھا کر 2 ارب 31 کروڑ روپے کر دی گئی۔