لاہور( اباسین خبر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن کے لیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ وہ درخواست پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کریں۔یہ درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 23 فروری کو راولپنڈی میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے لیے ڈپٹی کمشنر کو این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) کے لیے درخواست دی گئی تھی، لیکن اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔جسٹس صداقت علی خان نے درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا اور درخواست کو نمٹا دیا۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں قانونی طریقے سے جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے متعلق درخواست،لاہورہائیکورٹ کی میرٹ پر کارروائی کی ہدایت
4