11
کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے مائی کلاچی میں ٹریلر اور آئل ٹینکر کا مال بردار ٹرین سے تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر میں پھنس گیا، جسے نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس واقعے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے اور امدادی ٹیموں کی کوششوں سے صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔