کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)یو کے ایس (Uks) ریسرچ سینٹر نے اپنے جدید اے آئی پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد میڈیا میں صنفی تعصب کو ختم کرنا ہے۔ اس پلیٹ فارم کو خاص طور پر صحافیوں، ایڈیٹرز، اور رپورٹرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ میڈیا میں مواد کی تخلیق کے دوران صنفی تعصبات سے نمٹ سکیں۔یہ مصنوعی ذہانت کا ٹول میڈیا کے مواد کو سکین کرتا ہے اور واضح و غیر واضح تعصب دونوں کو پہچانتا ہے، پھر پیشہ ور افراد کو “فوری، قابل عمل رائے” فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کے خلاف تشدد اور دیگر مسائل کی رپورٹنگ میں بہتری لانا ہے۔یو کے ایس کے مطابق، یہ اے آئی ٹول گلوبل میڈیا مانیٹرنگ پروجیکٹ (GMM) فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ہے، جو مواد کو چار اہم زاویوں سے تجزیہ کرتا ہے:خواتین کو دقیانوسی تصورات کے طور پر پیش کرنامردوں کو ماہر کے طور پر پیش کرناغیر جانبدارانہ تصویر کشیصنفی دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے والے مواد کا فروغیہ ٹول گلوبل سطح پر میڈیا کی نمائندگی اور صنفی کرداروں کے بارے میں عوامی تاثرات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یو کے ایس نے اس اے آئی ٹول کے بیٹا ورژن کی جانچ کے لیے پیشہ ور افراد سے تاثرات طلب کیے ہیں تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جا سکے۔
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
8