1
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدید لہر اور درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہوگا، جس کا اثر وسطی علاقوں تک بھی پہنچے گا۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا سکتا ہے، جب کہ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔مکہ، مدینہ، تبوک، مشرقی صوبہ، ریاض اور نجران میں تیز ہوائیں اور گرد و غبار کے طوفان بھی متوقع ہیں۔