کوئٹہ ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریاست بہت اہم ہے اور بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھنا ضروری ہے۔ نصیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کوئٹہ آئیں اور انہیں 38 اضلاع کا دورہ کرائیں گے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ علیحدگی کی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وہ تمام لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بگٹی قبیلے میں قبائلی جھگڑوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آج 20 سالہ پرانے مسئلے کو حل کر کے جا رہے ہیں اور بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
1