6
کراچی ( سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے اہم معرکے میں سیکیورٹی فورسز نے نیشنل اسٹیڈیم سے جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں ایک شخص نے جعلی آئی سی سی اور پریس کارڈ کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم مزمل شیخ قریشی کے پاس سے کیمرا مین اور آئی سی سی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا۔کمانڈوز نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران ملزم کو اسٹیڈیم کے احاطے سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔