کراچی ( سپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کا ریکارڈ ہدف تعاقب بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کن حد تک متاثر کرگیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کا تعاقب محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔اس میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 رنز اسکور کیے جبکہ سلمان علی آغا نے 134 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی، جو پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی ثابت ہوئی۔محمد رضوان اور سلمان آغا نے اس میچ میں کئی ریکارڈ توڑے اور پاکستان کے لئے ایک یادگار جیت حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی نے بھارتی میڈیا اور یوٹیوبرز کو خاصا پریشان کردیا ہے۔بھارتی فینز کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل دونوں ٹیموں کا فارم میں آنا خوش آئند ہے، اور روایتی حریفوں کے درمیان 23 فروری کو سخت مقابلہ دیکھنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔بھارتی صحافی وکرانت گپتا اور اسپورٹس یاری جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ سلمان آغا کو ہندوستانی فینز نے لوئر مڈل آرڈر کے جاوید میانداد کے لقب سے بھی نواز دیا ہے۔
ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران
7