لاہور( اباسین خبر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے نام لیے بغیر عمران خان پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ “بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں”، ان کا اشارہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی طرف تھا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زوال سے ترقی کی طرف لے آیا گیا ہے، اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے ذریعے ملک کو ایک بار پھر سنوارا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کا نتیجہ سامنے آ رہا ہے اور عالمی سطح پر آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے۔مریم نواز شریف کی وزارتِ اعلی کی تعریف کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ارکان اسمبلی نے مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی بن کر اپنے والدین کی ترقی کی روایات کو نئی مثال بنا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی زندگی میں بہتری ہماری محنت کا صلہ ہے، اور نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہیں۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیل سے مشاورت کی گئی، جس میں سینئر رہنماں پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
بے ایمانی سے آئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں، نواز شریف
9