کراچی ( اباسین خبر)ایف آئی اے میرپور خاص نے ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل کیس میں کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق، ڈاکٹر منتظر مہدی پر الزام ہے کہ اس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپائے تھے۔گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ کیس میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی اور کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس؛ تشدد کے شواہد چھپانے پر میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار
6