پشاور( اباسین خبر)پشاور میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا گیا، جس میں مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، مصطفی نواز کھوکھر سمیت عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، جنید اکبر اور علامہ راجہ ناصر عباس نے شرکت کی۔عشائیہ کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن کی تعیناتیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نئے عام انتخابات کے مطالبے کے لیے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن اتحاد بنانے سے متعلق مجوزہ معاہدے کے نکات پر بھی غور کیا گیا۔
حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں
7