لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کی۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ ابھی تک ان کی طلاق کے زخم گہرے ہیں اور وہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچ رہے۔ آغا علی نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایسا لگتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اور جب اللہ کو منظور ہو گا تو وہ دوسری شادی کر لیں گے۔پروگرام میں ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہ چونکہ ان کی طلاق ہو چکی ہے، کیا وہ دوبارہ شادی کریں گے؟ اس پر آغا علی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی سوچ نہیں رہے لیکن جب اللہ کی مرضی ہوگی، تو وہ فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے دور میں کسی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیسا دکھائی دیتا ہے، بلکہ کامیابی ہی اصل اہمیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ آغا علی نے 2020 میں حنا الطاف سے شادی کی تھی لیکن 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جسے آغا علی نے ابتدا میں مسترد کیا تھا، مگر بعد میں پوڈکاسٹ میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے۔
جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا: آغا علی
5