کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبری خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ دونوں اداکاروں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے اور دونوں جلد ہی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے ہیں۔کبری خان اور گوہر رشید کی خوشگوار زندگی کے لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ان کی گرینڈ پکنک کی ویڈیو میں دونوں نے خوب ہلا گلا اور موج مستی کی، جو کہ سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہے۔اس اسپیشل آٹنگ کا اہتمام ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے کیا، جس نے کبری خان اور گوہر رشید کے لیے ان کے شادی سے قبل کے لمحوں کو مزید یادگار بنا دیا۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک، تصاویر و ویڈیو وائرل
10
پچھلی پوسٹ