دبئی ( شو بز ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے ایوی ایشن کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس کے اعلی ترین اعزاز، یعنی گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ٹام کروز کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کن کردار ادا کرنے کے لیے دیا گیا، جو اس ادارے کا سب سے اعلی اعزاز ہے۔اداکار نے اپنی فلموں میں خود اسٹنٹس کیے ہیں اور حال ہی میں بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ کی بلندی پر سین ریکارڈ کرانے کے لیے پاس آٹ ہونے کے مرحلے سے بھی گزرے ہیں۔ ٹام کروز نے مشن امپوسیبل میں بھی کئی یادگار اسٹنٹس کیے ہیں۔یہ اعزاز ایرو کلب ڈی فرانس کی صدر کیتھرین ماونوری نے ٹام کروز کو پیش کیا، جو خود 1988 اور 2000 میں خواتین کے ایروبیٹکس مقابلوں میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔ ایرو کلب ڈی فرانس کی بنیاد 20 اکتوبر 1898 کو رکھی گئی تھی۔
اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز
13