واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے، جس میں غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کر کے اردن یا مصر منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔غزہ کے عوام کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی آبادی کو غزہ سے بے دخل نہیں کیا جانا چاہیے۔ وزارت خارجہ نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا۔واضح رہے کہ یہ تجویز امریکی صدر کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن سمیت دیگر پڑوسی عرب ممالک میں منتقل کرنے کی صورت میں سامنے آئی تھی، جس پر عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر رد عمل آیا ہے۔اپنے صدارتی طیارے میں سوار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اردن اور مصر کو زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو اپنے ممالک میں قبول کرنا چاہیے، خاص طور پر اس لیے کہ غزہ کی پٹی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور وہاں کی صورتحال افراتفری کا شکار ہے۔
جرمنی نے بھی فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز مسترد کردی
2