لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی اور کانٹینٹ کریئٹرز کو منافق قرار دے دیا۔رجب بٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے کنول آفتاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منافق لوگوں کی کمی نہیں ہے جو دوسروں کے ساتھ ہونے کا دعوی تو کرتے ہیں، لیکن کبھی بھی مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ جب رجب بٹ کے معاملے پر انہوں نے سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تو لاکھوں لوگوں میں سے صرف دو فیصد نے ہی اس سٹوری کو شیئر کیا، باقی سب خاموش رہے اور اپنے حال میں خوش تھے۔کنول آفتاب کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ فون کر کے ہمدردی اور تعاون کا اظہار کرتے ہیں، مگر ان لوگوں کی ہمدردی بے حقیقت ہے کیونکہ وہ کبھی بھی مشکل حالات میں ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا کو ایک بہت ہی منفی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ کسی دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کے بجائے صرف مزے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں میں مشکل وقت میں لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر اس کا کوئی تصور نہیں۔
ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے سوشل میڈیا کمیونٹی کو منافق قرار دے دیا
2