پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ میں آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے کیے گئے سودی معاہدوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سود پر مبنی معاہدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔درخواست گزار نے عدالت میں یہ مقف بھی اختیار کیا کہ سود اللہ تعالی کی واضح ممانعت کے تحت حرام ہے اور سودی قرضے لینے والے معاہدے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے، لیکن سودی معاہدے کرنے سے ان رہنماں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر اور وزیراعظم کو اپنے عہدوں سے ہٹایا جائے اور خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کے سودی معاہدوں سے الگ ہو کر ان سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔عدالت نے اس کیس پر ریمارکس دیے کہ اس میں فیصلہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے سودی معاہدوں کیخلاف درخواست دائر
3