4
لاہور( اباسین خبر)شب معراج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد میں عبادات اور محافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔شب معراج کی مناسبت سے درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں سجائیں گئیں، جبکہ نفل عبادات بھی ادا کی گئیں۔ علمائے کرام نے واقعہ معراج کی فضیلت اور اس کے اہمیت پر روشنی ڈالی۔27 رجب کی رات کو نبی اکرم ۖ کو معراج کا شرف حاصل ہوا، جس میں حضرت محمد ۖ نے مسجد الحرام سے بیت المقدس اور پھر عرش معلی تک کا سفر کیا۔ اس رات امت مسلمہ کو پانچ وقت کی نمازوں کا تحفہ بھی ملا۔