واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ، امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد منصوبے رک گئے۔امریکی عہدیدار کے مطابق پاکستان کی امداد ازسر نو جائزے تک بند رہے گی۔ اس اقدام سے توانائی کے شعبے کے 5 منصوبے، اقتصادی ترقی سے متعلق 4 پروگرامز، اور زراعت کے شعبے کے 5 پروگرام متاثر ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس، تعلیم اور صحت کے مختلف شعبوں کے فنڈز بھی عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔امریکی حکام نے حال ہی میں تمام غیر ملکی پروگراموں کو عارضی طور پر 90 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امدادی پروگرامز کے جاری رہنے یا ختم ہونے کا فیصلہ ازسر نو جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ، پاکستان کیلئے امدا د بند، کئی منصوبے ٹھپ
4