غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی کمسن لڑکی اپنے والد سے 15 ماہ بعد گلے مل کر روتے ہوئے درخواست کرتی رہی، مجھے اب مت چھوڑ کر جانا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایک دل دہلا دینے والے منظر میں بچی اپنے والد کے گلے سے لپٹ کر ڈرتے ہوئے روتی رہی کہ کہیں وہ دوبارہ اسے چھوڑ کر نہ چلا جائے۔ یہ منظر فلسطینیوں کے شمالی غزہ کی پٹی میں اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے کے دوران دیکھا گیا۔ ہزاروں بے گھر فلسطینی ملبے میں دبے اپنے گھروں تک پہنچنے کے لیے پیدل شمال کی طرف واپس جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے جنگ کے دوران فلسطینیوں کو جنوب کی طرف جانے پر مجبور کیا تھا، اور پٹی کے وسط میں نیٹزارم میں ایک چوکی قائم کر دی تھی تاکہ وہ اپنے علاقوں میں واپس نہ جا سکیں۔ تاہم، 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد، غزہ کے باشندوں کو شمال کی طرف واپس جانے کی اجازت مل گئی۔
’’اب مجھے چھوڑ کر مت جانا‘‘ آنسوؤں میں بھیگی فلسطینی لڑکی کی باپ کے گلے لگ کر التجائیں
3