2
لاپاز( مانیٹرنگ ڈیسک)بولیویا کے قصبے سرداس میں مسافر بس کے الٹنے کے حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔