غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی غزہ میں ایک فلسطینی لڑکی نے اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے ہوئے لوگوں کے دلوں کو دہلا دیا۔غزہ میں ایک سال سے زائد کی جنگ کے بعد ہزاروں فلسطینی شمالی غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک لڑکی فاطمہ ننگے پاں اور تھکی ہوئی حالت میں اپنی چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے نظر آئی۔ فاطمہ نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنی بہن سے محبت کرتی ہے اور اپنے گھر واپس جانے کے لیے شمالی غزہ جا رہی ہے۔جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی حصے کی طرف دھکیل دیا تھا اور شمالی غزہ میں واپسی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 19 جنوری کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی، جس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔
ننگے پاؤں بہن کو لیکر فلسطینی لڑکی کے شمالی غزہ کے سفر نے سب کے دل دہلا دیئے
2