لاہور( ہیلتھ ڈیسک)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا سامنے آیا ہے، جس میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوث نے اپنے جونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو لیب میں تشدد کا نشانہ بنایا۔اس واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور مختلف شعبوں میں کام بند کر دیا۔ایم ایس ڈاکٹر شعیب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں دو نئی انجیو گرافی لیب کا اضافہ کیا گیا تھا، تاہم ینگ ڈاکٹرز نے ان میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ڈاکٹر شعیب نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر غوث نے پی جی ڈاکٹر اعجاز کھرل کو انجیو گرافی کے لیے طلب کیا تھا، لیکن انکار پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس ناخوش گوار واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے، اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز آپس میں جھگڑ پڑے
14