نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کروم میں ایک نیا اسپلٹ اسکرین فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ٹیب میں دو ونڈوز استعمال کر سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال گوگل کروم کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور صارفین کو ایک ہی ٹیب میں مختلف مواد دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس فیچر کا مقصد لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر صارفین کے لیے زیادہ موثر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے متعدد ویب پیجز کو کھولے بغیر مختلف مواد کو ایک ہی اسکرین پر دیکھا جا سکے گا، جس سے وقت اور ریسورسز کی بچت ہوگی۔اس فیچر کی ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن اس پر کام جاری ہے اور جلد یہ عام صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔
گوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گا
3