کوئٹہ ( اباسین خبر)سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، ترجمان مفتی محمد ایوب انصاری، نائب صدر مولانا مقبول الرحمن شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا فضل احمد صدیقی، محمد آصف مینگل، قاری نزیر احمد فاروقی، قاری سلیم فاروقی، شکیل احمد گجر، میر عبدالمالک رند اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ، علما اور علوم نبوت کے طلبا کی شہادتیں ایک اندوہناک حادثہ ہے۔ یہ بدترین درندگی اور حکومتوں، سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کی کھلی ناکامی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے اور اس ظلم عظیم کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں اور ریاست نے خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے اور مسلط شدہ دہشت گردی نے اس علاقے کو اپنے باسیوں کے خون سے رنگین کر دیا ہے۔ حکومتیں، پارلیمنٹ، عدالتیں اور ریاستی ادارے اس اجتماعی ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔سنی علما کونسل نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مدارس بھی اب محفوظ نہیں رہے، حکومتی پالیسیوں نے امن و امان کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کرکٹ سے فرصت نہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ، علما، علوم نبوت کے طلبا کی شہادتیں اندوہناک حادثہ ہے،سنی علما کونسل کوئٹہ
3