کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے 22 سال پرانی ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے تازہ ترین ورژن کے پریویو میں اسکائپ کی بندش کا پیغام شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق مئی 2025 سے اسکائپ سروس ختم ہو جائے گی۔اسکائپ 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اسے خرید لیا تھا۔ اس کے بعد مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے متعدد فیچرز ختم کیے اور 2017 میں ٹیمز کا آغاز کیا، جو کمپنی کی نئی اندرونی کمیونیکیشن سروس ہے۔اب مائیکرو سافٹ اسکائپ استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیمز پر منتقل ہونے کا مشورہ دے گا۔ ابھی تک مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس فیصلے پر باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
دنیا کی مقبول ترین کالنگ سروس کا عہد ختم ہونے کے قریب
3