کوئٹہ ( اباسین خبر)کیسکو) نے رمضان المبارک کے مہینے میں بلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے مختلف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں سحر، افطار اور تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، اور کوئٹہ شہر سے باہر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو بھی سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔صوبے کے دیہی اور زرعی فیڈرز کو پرانے شیڈول کے مطابق یومیہ مختلف اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ رمضان کے دوران کیسکو ہیڈکوارٹر میں پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر (پی ڈی سی) میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو رمضان کے مہینے میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور موجودہ صورتحال سے متعلق کیسکو کے اعلی حکام کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ، کیسکو کے تمام آپریشن سرکلز کے سب ڈویژنوں میں لائن اسٹاف اپنے دفاتر میں فرائض انجام دیں گے۔
رمضان المبارک کے مہینہ میں سحر،افطاراور تراویح کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی،کیسکو
3