اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ جنوری کے دوران 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر جنوری میں 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کی توقع رکھتا ہے، تاہم جولائی سے جنوری تک کا مجموعی ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، کیونکہ ایف بی آر ابھی تک تقریبا 700 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر چکا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ آئندہ 3 روز میں مزید 200 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر لے گا، لیکن جنوری کے لیے مقررہ 956 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔یاد رہے کہ ایف بی آر کو جاری تیسری سہہ ماہی کے دوران 3 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے، جنوری کے لیے 956 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ فروری کے لیے تقریبا 900 ارب روپے اور مارچ کے دوران تقریبا 1200 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ
3