اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کی وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی ٹیموں کا تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت منصفانہ، مثر اور بہترین ٹیکس نظام کو یقینی بنائے گی اور اس کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دبا سے بچانا ہے تاکہ نظام میں مزید شفافیت اور موثریت لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروبار کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی پرعزم ہے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو اگلے تین سالوں میں 13.5 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ اقدامات پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کا نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع
4