کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)یوگا کی اہمیت اور اس کے فوائد صرف جسمانی صحت تک محدود نہیں بلکہ یہ ذہنی صحت میں بھی نمایاں بہتری لا سکتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ یوگا دماغ کے گرے میٹر کو بڑھاتا ہے اور نیورل نیٹ ورک میں تبدیلی لاتا ہے، جو ذہنی تنا اور دیگر نفسیاتی مسائل کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔کارڈف یونیورسٹی کی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر کلاڈیا میٹلز نے یوگا کے دماغی اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دماغ کے مختلف حصوں جیسے ہپوکیمپس، ایمکڈیلا، اور پری فرنٹل کورٹیکس پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ یہ حصے جذباتی ردعمل اور خود آگاہی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور یوگا ان کے فعال ہونے میں مدد دیتا ہے۔یوگا کی مدد سے جسمانی صحت میں لچک اور فٹنس میں اضافہ ہوتا ہے، لیکن ساتھ ہی ذہنی دبا بھی کم ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس لیے یوگا نہ صرف ایک جسمانی ورزش ہے بلکہ ذہنی سکون اور تندرستی کے لیے بھی ایک مو ثر طریقہ ثابت ہو رہی ہے۔
یوگا ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار
5