17
کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ میں کچھ خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملے، جن میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کا ساجد خان کو آٹ کرکے جشن منانا شامل تھا۔ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 254 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ قومی ٹیم کے آخری آٹ ہونے والے کھلاڑی ساجد خان تھے، جنہیں جومیل واریکن نے کلین بولڈ کیا۔ وکٹ لینے کے بعد جومیل واریکن نے ساجد خان کے انداز میں ہی جشن منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔