کراچی( اباسین خبر)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے کیس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز گورچائی کو بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے فیصلہ سنایا، جس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور کارکنوں اعجاز گورچائی اور عمیر صدیقی کو الزامات سے بری کر دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل مشتاق اعوان ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر اور دیگر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے گئے، لہذا انہیں بری کیا جائے۔وکیل نے مزید کہا کہ یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ وسیم اختر نے کوئی میٹنگ کر کے ہنگامہ کرنے کی ہدایت دی ہو۔ یاد رہے کہ ائیرپورٹ پولیس نے 2007 میں یہ مقدمہ درج کیا تھا، جس میں استغاثہ کا کہنا تھا کہ وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے مرکز پر میٹنگ کر کے روڈ بند کرنے کی ہدایت کی اور دیگر ملزمان کو جلا گھیرا کی ترغیب دی تھی۔
12 مئی جلاؤ گھیراؤکیس،سابق میئرکراچی وسیم اختر سمیت دیگر بری
5