کراچی ( سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این چیپل نے ٹیسٹ کرکٹ میں دو درجے کے سسٹم کی حمایت کی ہے۔81 سالہ چیپل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صرف محدود ٹیموں کو شرکت کی اجازت ہونی چاہیے اور یہ سسٹم کئی برس پہلے متعارف کرایا جانا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق، پانچ روزہ میچز میں صرف وہی ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی شرائط پر پورا اترتی ہیں، اور اس پر کرکٹ حلقوں میں کئی ماہ سے بحث جاری ہے۔چیپل کا یہ بھی خیال ہے کہ ٹیموں کی ترقی یا تنزلی کے لیے مخصوص معیار اور پیمانے متعارف کرانے چاہئیں۔انہوں نے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ نہ دینے کی بات کی، کیونکہ ان کے مطابق یہ دونوں ملک اس کھیل کی شرائط پر پورا نہیں اترتے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے بھی 2 ٹیئر ٹیسٹ سسٹم کی حمایت کر دی
3