کراچی ( اباسین خبر)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنے مقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، تاہم سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کی آمد و رفت محدود ہے۔غلام نبی میمن نے واضح کیا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل احتیاط کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقامی اسپانسرز کو سیکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، لیکن چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آئی جی سندھ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چینی شہریوں کے عدالتی معاملات کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی شکایت یا مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔
چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، آئی جی سندھ
5