کراچی( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر پختہ یقین رکھتی ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے اور آئین پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی، جیسا کہ بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا ہے۔شرجیل میمن نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد کی ہے، اور تاریخ میں پہلی بار صدر آصف علی زرداری نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے تمام اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کریں، کیونکہ آئین کی بالادستی جمہوریت کی مضبوطی کی ضامن ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے: شرجیل میمن
4