پشاور( اباسین خبر)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن بہت جلد خیبرپختونخوا میں اپنی سیاسی مہم کا آغاز کریں گے، اور سوات سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اگر ان کو پانچ سال مزید ملے تو وہ اگلے پانچ سال میں مزید ترقی لائیں گے۔انہوں نے مریم نواز کو دعوت دی کہ وہ ایک ہفتے کے لیے خیبرپختونخوا کا دورہ کریں، اور اگر وہ نہیں آتیں تو صوبے کے وزیر اعلی کو تربیت دینے کی تجویز دی۔کیپٹن صفدر نے خیبرپختونخوا کے موجودہ حالات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بہت پیچھے جا چکا ہے، اور اس کا حال تورا بورا سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی صوبوں کے مقابلے میں خیبرپختونخوا پیچھے رہ گیا ہے، اور مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ وہ اس صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں ترقی ہو رہی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کا واحد کام گاڑیاں بھرنا اور ڈی چوک تک پہنچنا رہ گیا ہے۔
قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
4